منشیات کا زائد استعمال کرنے والے دو نوجوانوں کو بچا لیا گیا ، پولیس زرائع

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،17مئی،2019
ہالٹن ریجنل پولیس کے ترجمان کے مطابق ملٹن کے ایک مکان میں منشیات کا زائد استعمال کرنے اور حالت خراب ہو جانے والے دو نوجوانوں کی جان بچا لی گئی ۔ پولیس کے مطابق نوجوان نشے کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے تھے جس پر ان کے پڑوسی نے بر وقت پولیس کو فون کر کے ان کی جان بچا لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر شہری کسی کو زائد مقدار میں منشیات استعمال کرتے پائیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔


متعلقہ خبریں