موبائل کرین سڑک پر بنے سنک ہول میں جا گری،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وزارت محنت

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 25نومبر، 2020،
وزارت محنت کے ترجمان کے مطابق پیر کو ایلنگٹن روڈ پر ایک موبائل کرین سڑک کے درمیان بنے ایک سنک ہول میں جا گری جس سے کرین زمین کے اندر دھنس گئی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ترجمان کے مطابق کرین ڈرائیور نے کرین سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت محنت کے مطابق علاقے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں