مونٹریال میں تین سیل فون ٹاورز نذر آتش ،واقعہ کورونا سے جڑا لگتا ہے ، پولیس

قومی آواز :مونٹریال،
کینیڈین نیوز، 5 مئی ، 2020،
کینیڈا بھر میں پراسرار آتشزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز مونٹریال میں تین سیل فون ٹاورز کو نا معلوم افراد نے آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس آتشزدگی کے پیچھے وہی سوچ کارفرما نظر آتی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس فائیو جی ٹیکنا لوجی کو پھیلانے کا زریعہ ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس ترجمان مارک تیسر کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں