موٹر وے زیادتی کیس، عدالت سے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت ، جائیداد قرق

 

قومی آواز :
قومی نیوز،21مارچ ، 2021
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس میں ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت اور جائیداد کی قرقی کی سزا سنائی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کیمپ جیل کے خصوصی کمرہ عدالت میں جج ارشد حسین بھٹہ نے دونوں ملزموں کو موت کی سزا کے ساتھ پچاس ہزار جرمانہ اور عمر قید بھی سنائی ہے۔زیادتی کا یہ واقعہ گجر پورہ میں موٹر وے کے قریب پیش آیا تھا جس میں ایک خاتون گاڑی کی خرابی کی بناءپر راستے میں رک گئی تھیں جہاں ان دونوں ملزموں نے انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں