میانمار میں فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سوسے تجاوز کر گئی، عالمی میڈیا

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،30مارچ ، 2021
میانمار میں فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد پچھلے دو ماہ کے عرصے میں فوج کی شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعدا د ہزاروں میں ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس دوران ہزاروں افراد جان بچانے کے سرحد پار کر کے تھائی لینڈ فرار ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد جنگلوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عوام نے فوج کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں شہری کوڑا کرکٹ بیچ سڑک پر پھینک رہے ہیں تاکہ فوج کے گشت اور نگرانی کے نظام کو درہم برہم کیا جا سکے ۔


متعلقہ خبریں