مین ہٹن میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جان سے دلی دکھ اور غم کا اظہار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday, November 1, 2017

نیو یارک میں مین ہٹن کے علاقے میں ہونے ولے دہشت گردانہ حملے میں جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی فیملیز کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔اس حملے میں ایک شخص نے مین ہٹن کے علاقے میں داخل ہو کر سائیکل ٹریک پر جانے والے سائیکل سوار افراد اور پیدل لوگوں پر اپنا پک ٹرک چڑھا دیا تھاجس سے درجنوں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ مشہور زمانہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب پیش آیا۔ وزیر اعظم نے اس واقعے کے زخمی افراد کے لئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔