میچ کے دوران کھلاڑی کی آنکھ نکل گئی

January 27, 2017

قومی آواز۔ آکلینڈ ۔

کھیلوں کی دنیا میں اکثر حیران کن واقعات و حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن جمعرات کو نیوزی لینڈ میں باسکٹ میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی باسکٹ بال لیگ ’نیشنل باکسٹ بال لیگ‘ میں کینز تائپنز کے خلاف میچ میں کلب نیوزی لینڈ بریکرز کے آکل مچل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے۔

کھیل کے دوران مچل یکدم اپنی آنکھ پکڑ کر زمین پر گر گئے اور اس وقت تمام ہی لوگوں کی آنکھیں حیرت سے پھٹی رہ گئیں جب ان کے علم میں آیا کہ ان کی آنکھ نکل کر زمین پر گر گئی ہے۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی فوری طور پر ان کے گرد جمع ہو گئے اور انہیں طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹی وی فوٹیج میں آنکھ گرنے کے مناظر محفوظ ہو گئے لیکن احتیاطاً اس کے مزید ری پلے نہیں دکھائے گئے۔

مچل کے سر پر تولیہ ڈال کر ٹیم کوچنگ اسٹاف کی مدد سے کورٹ سے باہر لے جایا گیا جبکہ اس دوران 15 منٹ تک کھیل رکا رہا۔

حیران کن طور پر اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس خوفناک حادثے کے باوجود ان کی آنکھ کو مستقلاً کوئی بڑا نقصان نہیں ہو گا۔

۔