میکسیکو میں کینیڈین خاتون حملے میں شدید زخمی،اسپتال منتقل،تحقیقات کا آغاز

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 9دسمبر ،2021
وینکوور سے تعلق رکھنے والی خاتون جیمی کوٹ اس وقت شدید زخمی ہو گئیں جب میکسیکو میں ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق جیمی کوٹ اپنی ایک دوست کے ساتھ جا رہی تھیں کہ ایک نا معلوم شخص نے ان کا پیچھا کیا اور منع کرنے پر ان پرحملہ کر دیا جس سے دونوں زخمی ہو گئیں۔کینیڈین حکومت اس واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں