میں اگلے الیکشن میں مئیر کا امیدوار نہیں ہوں،مئیر کیلگری ناہید نینشی

 

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز،7اپریل ، 2021

کیلگری کے پہلے مسلم مئیر ناہید نینشی نے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ناہید نینشی نے 2010میں الیکشن جیت کر مئیر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ شہر کے پہلے مسلم مئیر بھی تھے ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔انچاس سالہ ناہید نینشی نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہے۔اس سے قبل ماﺅنٹ رائل یونیورسٹی میں بزنس پروفیسر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے تین مرتبہ شہر کے منتخب مئیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ مئیر ناہید نینشی کا کہنا ہے کہ شہر کی مئیر شپ ان کے لئے ایک اعزاز کی با ت ہے تاہم انہوں نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ وہ اگلا الیکشن کیوں نہیں لڑنا چاہتے۔


متعلقہ خبریں