نئی دلی: پاکستان کے بعد بھارت نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی آواز: نئی دلی
بھارتی خبریں 02 مارچ ، 2019

پاک بھارت کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس ریل سروس دو روز پہلے روک دی گئی تھی تاہم اب تناؤ میں کمی پر دونوں ممالک نے بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کل بھارت سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گی۔

بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس 4 مارچ کو بھارت پہنچے گی۔

قبل ازیں پاکستان نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور پاکستان ریلوے کے حکام نے پیر سے شیڈول کے مطابق روانہ ہو گی۔


متعلقہ خبریں