نائین ون ون کے حوالے سے بنایا جانے والا کینیڈین پلے براڈوے میں پیش، ناقدوں نے کامیاب قرار دے دیا

March 14, 2017

قومی آواز ٹورانٹو ۔
نائین ون ون کے حوالے سے بنایا جانے والا کینیڈین فنکا روں پر مشتمل میوزیکل پلے نیو یارک کے براڈوے تھیٹر میں کامیابی سے پیش کر دیا گیا۔اس پلے میں ان مقامات اور فضائی سفر کے واقعات کی علامتی عکاسی کی گئی ہے جو نو گیارہ کو پیش آئے تھے۔ اس پلے کی کامیابی سے لانچنگ نے ایسے بہت سے ناقدو ں کے منہ بند کر دئیے ہیں جو اس پلے کے براڈ وے میں پیش کرنے میں تامل کا شکار تھے۔فنکاروں نے اس پلے کی کامیابی پر خوشی کا اظیار کرتے ہوئے اسے اپنی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔تھیٹر سے تعلق رکھنے والے نقادوں نے اسے ایک کامیاب کوشش قرار دیتے ہوئے ڈرامے کو کامیاب قرار دیا ہے۔