ناتھان فلپس اسکوائر پر اینٹی جسٹن ٹروڈو ریلی اور مخالف ریلی آمنے سامنے، پولیس نے بیچ بچاﺅ کرایا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, October 22, 2017
ہفتے کی دوپہر ناتھان فلپس اسکوائر پر ایک بڑی اینٹی جسٹن ٹروڈو ریلی نکالی گئی ریلی کا اہتمام رونی کیمرون نے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ریلی نہ تو سفید فاموں پر مشتمل ہے اور نہ ہی اسلام یا کسی اور کے خلاف ہے بلکہ ان کی ریلی در اصل جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوں کے خلاف ہے ۔ اس دوران میگریشن پالیسی اور ٹروڈو کی حمایت میں بھی ایک ریلی اسی سڑک پر آپہنچی اور بعض مظاہرین نے اپنے مخالفین پر حملہ کر کے گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا جس پر پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کرنے کے لئے طاقت کا معمولی استعمال کیا۔ اس موقع پر پولیس نے چار مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔