نارتھ یارک میں ٹریفک حادثے میں ایک خاتون راہگیر ہلاک ، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار

قومی آواز ۔
05 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
نارتھ یارک پولیس کے مطابق بدھ کی رات ڈون ملز روڈ پر ہونے والے ایک حادثے میں ایک خاتون راہگیر ہلاک ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق تریسٹھ سالہ خاتون سائیڈ واک پر جا رہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حادثے میں ملوث گاڑی بلیو نسان روگو بعد ازاں ملز روڈ کی جانب دیکھی گئی تاہم ابھی تک پولیس حادثے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گاڑی کو کہیں دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔