منوج واجپائی اور کنگنا رناوت بہترین اداکاری پر بھارت کا قومی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

قومی آواز :
شوبز نیوز،22مارچ ، 2021
بھارت کے سڑسٹھ ویں قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میں اداکاار منوج واجپائی اور اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی بہترین اداکاری پر قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔منوج واجپائی کو یہ ایوارڈ ان کی فلم بھونسلے میں بہترین اداکاری جبکہ کنگنا رناوت کو یہ اعزاز فلم مانیکر نیکا اور دی کوئین آف جھانسی میں عمدہ کردار نگاری پر دیا گیا۔تقریب میں بہترین فلم اور دیگر شعبہ جات کے لئے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔اداکار منوج واجپائی اور کنگنا رناوت کو اس سے قبل بھی نیشنل ایوارڈ اور پدما شری ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں