نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے اور وزیر اعظم بنانے کے لئے راستہ نہ نکالا جائے،عمران خان

قومی آواز،
قومی نیو ز ، 25دسمبر ،2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لئے راستہ نکالا جا رہا ہے اور کوشش ہو رہی ہے کہ انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنا دیا جائے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی کرنا ہے تمام جیلیں کھول کر تمام مجرموں کو آزاد کر دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کے ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بیرسٹر سیف نے کے پی کے کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ پڑنے کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے میں پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات میں شکست پر تمام ذیلی تنظیمیں توڑ دی تھیں اور پارٹی میں نئے سرے سے تنظیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں