نووا اسکوشیا میں اکیاون سالہ شخص کی فائرنگ سے پولیس آفیسر سمیت سترہ افراد ہلاک

قومی آواز :نووا اسکوشیا،
کینیڈین نیوز، 20اپریل ، 2020،
کینیڈا کے صوبے نو وا اسکوشیا میں ایک شخص نے پولیس کار میں سوار ہو کر قصبے پورٹا پیک میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس آفیسر سمیت سترہ افراد ہلا ک ہو گئے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حملہ آور کی شناخت اکیاون سالہ گبریل وورٹمین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس آدھے گھنٹے تک پیچھا کرنے کے بعد مجرم کو گولی مار کر ہلاک کرنے میں کامیاب ہو سکی۔واقعے کے محرکات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں