نہر سوئز میں دیو ہیکل کارگو جہاز پھنس گیا، سینکڑوں بحری جہازبلاک، عالمی تجارت متاثر

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،26مارچ ، 2021
مصر کی مشہور زمانہ نہر سوئز میں جو کہ ایشیاءاور یورپ کے بحری راستے کو آپس میں ملاتی ہے ایک دیو ہیکل کارگو جہاز پھنس جانے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ جہاز پھنسنے سے اس کے پیچھے آنے والے دیگر سینکڑوں بحری جہاز بھی راستہ نہ ملنے کی وجہ سے نہر کے سامنے لائن لگائے کھڑے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ مصر اور دوسرے ممالک کے انجینئرز راستہ کھولنے کے لئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔ اس بحری راستے کی بند ش سے عالمی تجارتی کمپنیوںکو لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ اس راستے سے دنیا کی دس فیصد سے زائد تجارت کا لین دین ہو تا ہے۔


متعلقہ خبریں