نیوزی لینڈ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی: نیوزی لینڈ میں جمعے کو ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اذان نشر ہوگی

قومی آواز:ویلنگٹن
نیوزی لینڈ خبریں 20 مارچ ، 2019

میں مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والوں اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان نشر کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں، جمعے کے روز ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔

15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں جب کہ حملے میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچنے میں کامیاب رہے۔

جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی اسکول بھی گئیں جہاں انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسکول کے طلبا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والے کئی افراد کا تعلق اس اسکول سے تھا۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنےکےلیے طلبہ وطالبات نے قبائلی انداز میں” ہاکا ” بھی پیش کیا


متعلقہ خبریں