نیپا لی لڑ کی دنیا کی کسی مشہو ر شخصیت

کھٹمنڈو(قومی آواز–ویب ڈیسک)سب جانتے ہیں کہ خواتین کو میک اپ کرنے اور بننے سنورنے کا بہت شوق ہوتا ہے ، اب تو میک اپ ایک عام سی چیز بن گئی ہے لیکن نیپال میں ایک ایسی لڑکی رہتی ہے جو میک اپ کے استعمال سے اپنے چہرے کے خدوخال تبدیل کرکے سب کو حیران کر دیتی ہے ۔ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی نے اس فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ خداداد صلاحیتوں کی بدولت میک اپ سے چہرے کے نقوش بدل ڈالتی ہے ۔ یہ لڑکی میک اپ کے ذریعے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد مشہور شخصیات جیسے مونا لیزا، انجلینا جولی، مائیکل جیکسن، جانی ڈیپ اورلیڈی گا گا کا روپ دھار لیتی ہے ، اس لڑکی کو دیکھ کر انسان داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا۔


متعلقہ خبریں