ن لیگ اور جے یو آئی پیپلز پارٹی سے پریشان، تحفظات کا اظہار کر دیا

 

قومی آواز :
قومی نیوز،27مارچ ، 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سولو فلائیٹ اور سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے بعد پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں اور ن لیگ اور جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کے رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کی دوسری جماعتوں کے سربراہوں سے فون پر بات چیت کی ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اس سولو فلائیٹ پر اپنی خفگی کا اظہار بھی کیا ہے۔انہوں نے پی ڈی ایم کی جماعتوں پر پی ڈی ایم کے فیصلو ں کو تسلیم کرنے پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں