ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی جانب سے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ ماحولیات کی سفیر مقرر

 

قومی آواز :
شوبز نیوز،25مارچ ، 2021
ماحولیات پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے پاکستانی اداکارہ اوشنا شاہ کو پاکستان میں ماحولیات کے حوالے سے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے کی مہم میں حصہ لیں گی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اوشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زمین اور سمندر میں آلودگی کا پھیلاﺅ بہت زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہو ں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شخص کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ درخت لگائے اور اس بارے میں لوگوں کے رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں