وزارت عظمیٰ کا حلف: عمران خان کی 3 سابق بھارتی کرکٹرز کو دعوت

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
اسلام آباد

عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سنیل گواسکر، عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پرتذنذب کا شکار

چند روز قبل سنیل گواسکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عمران خان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی وجہ سے اُن کی تقریب میں شرکت مشکوک ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

بعد ازاں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان 92 ورلڈ کپ کے اسٹارز کو بھی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری تو خواہش تھی کہ حلف برداری کی تقریب میں تحریک انصاف کے لاکھوں کارکن شریک ہوں لیکن چونکہ یہ تقریب ایوان صدر کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے اس لیے اس میں چند سو افراد ہی شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں