وزیر اعظم بتائیں سعودی عرب کو تین ارب ڈالرقرض کیوں واپس کیا،بلاول

 

قومی آواز :
قومی نیوز10مئی ، 2021
پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ سعودی عرب کو تین ارب ڈالر قرض آخر کیوں واپس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ساری دنیا میں کشکول اٹھا کر گھوم رہے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔غیر ملکی سرمایا کار ملک میں سرمایا کاری کرتے ہوئے جھجک رہے ہیں۔انہوںنے اسے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا۔


متعلقہ خبریں