وزیر اعظم قدیم قبائل سے اظہار یکجہتی کے لئے سسکا چیون کا دورہ کریں گے

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز6جولائی،2021
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو قدیم قبائلی زعماء سے ملاقات اور قبائلی اداروں کا انتظام وہاں کے مقامی لوگوں کے حوالے کرنے کے لئے منگل کو سسکا چیون کا دورہ کریں گے۔اس دورے کو قدیم قبائل سے اظہار یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ قبائلی زعماء نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ادارے اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت ان کے حوالے کی جائے جو حکومت نے مان لیا تھا۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نئے قوانین بھی وضع کئے ہیں۔


متعلقہ خبریں