وزیر اعظم کی جانب سے ایک نئی ہائی ٹیک واٹر فرنٹ کمیونٹی کے قیام کا اعلان

Tuesday, October 17, 2017
قومی آواز۔ ٹورنٹو
وزیر اعظم کی جانب سے یک نئی ہائی ٹیک واٹر فرنٹ کمیونٹی کے قیام کا اعلان ، پریمیر وائن اور مئیر جان ٹوری کی تائید
ٹورنٹو میں جلد ہی ایک ہائی ٹیک واٹر فرنٹ کمیونٹی قائم کی جائے گی جس میں جدید تعمیرات کے علاوہ نئے صنعتی اور رہائشی زون بنائے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وائن اور ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری بھی موجود تھے۔ اس نئی کمیونٹی کا نام ”کوائے سائڈ “تجویز کیا گیا ہے۔ اس علاقے کو نئی طرز پر تعمیر کیا جائے گا جہاں انتہائی جدید صنعتی و تجارتی یونٹوں کے علاوہ اعلٰی قسم کی رہائشی کالونیاں بھی تعمیر کی جائیں گی جہاں ہائیلی کوالیفائیڈ لوگ رہائش اختیار کریں گے۔ اس مقصد کے لئے تمام تیاریں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی ساحل کے سامنے اس پروجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا۔