ویسٹ انڈیز کے مزید کھلاڑی کورونا کا شکار ، سیریز خطرات سے دوچار

 

قومی آواز،

اسپورٹس نیو ز ، 16دسمبر ،2021

کراچی میں مقیم ویسٹ انڈیز ٹیم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کے مزید تین کھلاڑی کورونا سے دوچار ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا کے حملے کا شکار کھلاڑیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس بات کا انکشاف کھلاڑیوںکے کرونا ٹیسٹ کے بعد ہوا۔ پی سی بی حکام اس صورتحال سے سخت پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کی غیر فعالیت کی وجہ سے سیریز کا تسلسل ممکن نہیں رہے گا۔ سریز ختم کرنے کے لئے دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں