وینکوور ائیر پورٹ پر دن دیہاڑے فائرنگ ، ایک شخص ہلاک،گینگ وار تھی، پولیس

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز10مئی ، 2021
ویکوور ائیر پورٹ پر اتوار کی دوپہر فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گینگ وار کا نتیجہ لگتا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
مرنے والے اٹھائیس سالہ شخص کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا دو افراد سے جھگڑا ہوا تھا اور دونوں طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں اس کی ہلاکت ہوئی۔ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں