ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی نے دو ملین ڈالر چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،16اپریل ، 2021
عالمی ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی نے ورلڈ چیمپئن شپ سیز ن ٹو کے لئے دو ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔یہ چیمپئن شپ تین جون سے شروع ہو گی۔ اس میں حصہ لینے کے لئے رولز اور ریگو لیشنز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاتحین میں بیس لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کی جا ئے گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔گیم میں حصہ لینے کے لئے عمر کی حد کم سے کم اٹھارہ سال یا زائد ہے۔چیمپئن شپ میں ہر اس موبائل سے حصہ لیا جا سکتا ہے جس میں کال آف ڈیوٹی گیم چل سکتا ہو۔گیم میں پہلے چار ہفتے میں ساٹھ پوائنٹ حاصل کرنے والے ہی دوسرے راﺅنڈ تک جا سکیں گے جہاں دو سو پچاس ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں