ویکسین ٹاسک فور س کے قیام کا اعلان،ویکسین صوبے کے ہر کونے تک پہنچائی جائے گی، ڈگ فورڈ

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 24نومبر، 2020،
پریمر ڈگ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے کوویڈ 19پر قابو پانے اور ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے لئے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے جس کے سربراہ ریٹائر جنرل ریک ہیلر ہوں گے۔ پریمر ڈگ فورڈ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جو ویکسین سرکاری طور پر منظور کی جائے اسے صوبے کے ہر کونے میں پہنچانے اور ہر شخص کو یہ ویکسین لگانے کے لئے یہ ٹاسک فورس کام کرے گی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس ویکسین کی تیاری اور اس کی تقسیم اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کرنے ہوں گے جس کے لئے ایک منظم نیٹ ورک کی ضرورت پڑے گی۔


متعلقہ خبریں