ٹرمپ کا دورہ برطانیہ: میئرصادق خان نے بھی مخالفت کردی

February 20, 2017
قومی آواز ۔ لندن ۔

برطانوی شہریوں کے پر زور احتجاج کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے بھی امریکی صدر کے برطانیہ کے دورے کی مخالفت کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق ظالمانہ پالیسیوں پر لندن کے میئر صادق خان نے بھی ان کے برطانیہ کے دورے کی مخالفت کردی ہے ۔ایک ٹی وی پروگرام میں صادق خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیئے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں آج ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے متعلق بات چیت ہونے کا بھی امکان ہے ۔ لندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کی عمارت پر Say No to Trump کی لائٹ پراجیکشن کر کے ٹرمپ کی برطانیہ آمد کی مخالفت کی گئی۔