ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر حملہ، چار ہلاک ،واشنگٹن میں کرفیو کا نفاذ

قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز،7،جنوری، 2021،
ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کے دن واشنگٹن ڈی سی میں احتجاج کے دوران کانگریس کی عمارت پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس سے جھڑپ کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اسے امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کو ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ یہ عوام کی نمائندگی نہیں۔مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد واشنگٹن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں