ٹروڈو وٹ بی۔ اوشاوا ضمنی انتخابات کے لئے میدان میں

قومی آواز ۔ نامہ نگاراوشاوا:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو وٹ بے اور اوشا کے ضمنی انتخابات کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ وہ اگلے ہفتے پریمیئر کیتھلین وائن کے ہمراہ ریلی میں شرکت کریںگے۔اونٹاریولبرلز کوامید ہے کہ ٹروڈو کی آمد سے مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔وہ ووٹنگ سے دو ہفتے قبل اوشاوااور وٹ بے کادورہ کریںگے۔ وہاں پر سے پروگریسو کنزرویٹو امیدوار کرسٹین ایلیٹ نے استعفی دے دیا تھا۔ وہ کسی اور ذمہ داری پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اونٹاریو لبرلز بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے بات کرنے کے لئے تیار ںہیں۔ ان کی امیدوار لورن کو ہیں۔ ان کوکوئنز پارک کے حلقے سے حمایت ہے۔ وہاںسے لبرلز امیدوار الزبتھ رائے، اور این ڈی پی کی نکی لنڈکوئسٹ سمیت نوامیدوارمیدان میں ہیں۔تاہم پریمیئراور وزیر اعظم کی انتخابی ریلی میں شرکت سے بہت فرق پڑے گا۔وائن کاکہناہے کہ ٹروڈو سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اورہم ہارپر حکومت کادور یاد نہیںکرنا چاہتے۔