ٹروڈو کے بچوں کو اغواکی دھمکیاں دینے پر ایک شخص پرفرد جرم عائد

قومی آواز ۔ اوٹاوا:ٹروڈو کے بچوں کواغوا کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص پرفرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس شخص کانام جیمز مارٹن پلیٹس بتایا جاتا ہے اوراس کی عمر57 برس ہے۔ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اس شخص نے ٹروڈو کے بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جیمز ٹرین پر سفر کررہا تھا کہ اس نے کسی سے اس حوالے سے بات کی اور ساتھ والے مسافرنے اس بات کو سن کر اطلاع پولیس کوکردی۔ پلاٹس کے مطابق وہ کینیڈا کی خفیہ ایجنسی کا انچارج ہے اور ہیلری کلنٹن کا ایجنٹ بھی ہے۔ وزیر اعظم ہاﺅس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کوپولیس پر مکمل اعتبار اور یقین ہے۔ وہ ان کومکمل سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔ پلاٹس کے ذہنی توازن درست ہونے یا نا ہونے کے بارے میں مزید چیک اپس کئے جارہے ہیں۔ اس کوتیرہ جنوری کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں