ٹم ہارٹن کے ملازم پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار ، ٹورنٹو پولیس

قومی آواز ۔ ٹورنٹو

Monday, February 19, 2018

ٹم ہارٹن کے ملازم پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار ، ٹورنٹو پولیس
ٹورنٹو پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ایسی دو خواتین کی کیمرہ تصاویر جاری کر دی ہیں جنہوں نے ایک کافی شاپ میں ایک ملازم پر ایک ہتھیار سے حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈین لیکی ایریا میں واقع ایک کافی شاپ میں پیش آیا تھا۔ پولیس ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ خواتین نے کون سے ہتھیار سے ملازم پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے ان مشتبہ خواتین کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد دینے کی اپیل کی ہے۔