ٹوئٹرکا آج کا مقبول ترین ہیش ٹیگ ’’امجد صابری‘‘ کے نام

قومی آواز ۔ ویب ڈیسک جمعرات 23 جون 2016۔

ٹوئٹرکا آج کا مقبول ترین ہیش ٹیگ ’’امجد صابری‘‘ کے نام

#AmjadSabriRIP کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں لوگ امجد صابری سے محبت کا اظہارکررہے ہیں
کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دن بھر عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کا ہیش ٹیگ مقبول رہا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے دکھ اور غم کا اظہار مختلف انداز میں کرتے ہوئے مقتول کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔
امجد صابری کے اندوہناک قتل پر پوری قوم غم میں مبتلا ہے جس کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی رد عمل سے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز سے اب تک ٹوئٹر پر امجد صابری رپ ہیش ٹیگ (AmjadSabriRIP#) ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جہاں لوگ ان کی مغفرت کے لئے دعاؤں کےعلاوہ ان کا قتل پاکستان کے لئے عظیم نقصان قراردے رہے ہیں۔ امجد صابری عالمی شہرت کے حامل قوال تھے جن کے قتل کے بعد دنیا بھرمیں 2 مرتبہ امجد صابری کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔


متعلقہ خبریں