ٹوانٹو کے چارپولیس افسروں پر جھوٹی گواہی کی دفعہ

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ ٹورانٹو: ٹورانٹو کے چار پولیس افسروں پر دروغ حلفی(جھوٹی گواہی) کی دفعہ لگائی لگائی ہے۔انہوں نے عدالت میں غلط بیان دیا تھا، اسی وجہ سے ان پر دروغ حلفی کی دفعہ لگائی گئی ہے۔پویس چیف مارک سوندرز کاکہنا ہے کہ ا س حوالے سے باقاعدہ تحقیقات جاری ہے اور پولیس افسران پر دفعہ لگائی گئی ہے کہ انہوں نے جھوٹی گواہی کیوں دی ہے۔ ان کے مطابق جب تک کیس عدالت میں رہے گا وہ نوکری سے برخواست کردئے گئے ہیں لیکن ان کوتنخواہ ملتی رہے گی۔ واضح رہے کہ انہوں نے ایک فرد پرمنشیات رکھنے کے حوالے سے جھوٹی گواہی دی تھی۔ مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز