ٹورنٹو اسپتال کا ڈاکٹر کمسن لڑکی سے زیادتی کا مرتکب قرار، پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

قومی آواز ۔
Saturday, October 14, 2017
ٹورنٹو پولیس کے مطابق ٹورنٹو کے ایک اسپتال میں ایک کم عمر لڑکی کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے اسپتال کے سینئر ڈاکٹربتیس سالہ ارنسٹ چیو کو گرفتار کر لیا ہے ۔ڈاکٹر پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے ہیومن ٹریفکنگ کی ہے اور کمسن لڑکی کو ٹورنٹو بلا کر اس کے زیادتی کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے لڑکی کئی مرتبہ ہوٹلوں اور اپنے دفتر میں بھی بلا یا جہاں اسے مانع حمل ادویات اور انجیکشن بھی دئے گئے ۔ ڈاکٹر کی اس حرکت پر پولیس حکام نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر چیو ایک سینئر ڈاکٹر ہیں اور بہت سے اعلیٰ پائے کے اسپتالوں میں کام کر چکے ہیں ان سے یہ حرکت سرزد ہونا تعجب خیز ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں