ٹورنٹو ایک بار پھر خطرے میں ، مسلسل دوسرے دن بھی ڈیڑھ ہزار سے زائد کیس رپورٹ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،18مارچ ، 2021،
پبلک ہیلتھ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنٹو میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وزارت صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی اوسط تین فیصد تک گر گئی تھی تاہم پچھلے کچھ دن سے اس میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے اور اب یہ اوسط چار فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے ۔حکام نے شہریوں کو کورونا اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں