ٹورنٹو: سیریل کلر عدالت میں پیش

:قومی آواز ٹورنٹو
Friday, March 2, 2018

ٹورنٹو کے سیریل کلر چھیاسٹھ سالہ بروس مک آرتھر عدالت میں پیش، چھ افراد کے قتل کا الزام ہے
ٹورنٹو سے گرفتار چھ افراد کے قتل کے الزام میں چھیاسٹھ سالہ بروس مک آرتھر کو بدھ کی صبح ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مک آرتھر ایک سابق کسان ہے جس کی طرف سے اس کے وکیل کالوین روزمونڈ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وہ سب کچھ ایک حد میں رکھنے کو کہا گیا جو اس عدالت میں زیر بحث آنے والا ہے۔ مک پر چھ افراد کے قتل کا الزام ہے۔ ان افراد کی باقیات مک کے مختلف فارم ہاﺅسز سے ملی تھیں۔ پولیس آفیسر ہینک اڈسینگا کا کہنا ہے کہ ابھی مک پر مزید الزامات بھی عائد ہونے والے ہیں کیونکہ شک ہے کہ وہ اس طرح کی مزید وارداتوںمیں بھی ملوث ہو سکتا ہے

PHOTO CREDIT :Thestar.com


متعلقہ خبریں