ٹورنٹو میں ویکسین کے تین بڑے سینٹرز کا قیام ،عام لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے، مئیر جان ٹوری

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،17مارچ ، 2021،
پبلک ہیلتھ حکام نے کہا ہے کہ ٹورنٹو میں فوری طور پر ویکسین لگانے کے تین بڑے سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں عام لوگ بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔اس سلسلے میں پہلا سینٹر میٹرو کنونشن سینٹر ، دوسرا اسکار بورو ٹاﺅن اور تیسرا ٹورنٹو کانگریس سینٹر میں قائم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ان سینٹرز سے عام لوگ بھی اپنی رجسٹریشن کروا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔مئیر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ ان سینٹرز کے قیام کا مقصد ویکسینیشن لگانے کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں