ٹورنٹو میں کونڈو کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ، اگلے پچھلے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday, November 1, 201

ٹورنٹو کی کنسٹرکشن انڈسٹریز کی جانب سے شائع ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو میں اس وقت کونڈو رہائش گاہو ں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور قیمت اس وقت ایک ہزار ڈالر فی فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹورنٹو میں حد سے زیادہ اربنائزیشن کرنے کا نتیجہ ہے۔ ڈائریکٹر آف مارکیٹ ریسرچ پاﺅلین نرمین کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کی ڈاﺅن ٹاﺅن مارکیٹ اب ایک گلوبل مارکیٹ میں تبدیل ہو گئی ہے ۔اس سال کے آخر تک بارہ ہزار نئے کنڈو مارکیٹ میں آ جائیں گے جن کے خریدار پہلے سے ہی موجود ہیں۔ شہر میں اچھی جگہ پر اچھے کنڈو کی قیمت چھ سے سات ہزار ڈالر فی فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ٹورنٹو میں کم سے کم قیمت بھی آٹھ سو ڈالر فی فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قیمتوں میں ایک عام شہری کے لئے نیا کونڈو لینا بہت ہی دشوار ہو گیا ہے۔