ٹورنٹو پئیرسن ائیرپورٹ کا نماز ہال (مُصَّلہ) نمازیوں کا منتظر

ٹورنٹو :کمیونٹی نیوزقومی آواز
کینیڈین نیوز،12مارچ ، 2021،
اسلام وعلیکم
بہت اہم اعلان۔
ٹورنٹو پئیرسن ائیرپورٹ کے حکام نے ان تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے جو کسی بھی ہوائی اڈے سے سفر کر رہے ہوں، ٹورنٹوپئیرسن ائیرپورٹ میں تعمیر نمازیوں کا ہال (مُصَّلہ) میں کچھ وقت گزارنے کی درخواست ہے۔
یہ مُصَّلہ ویران پڑا ہےاور باقاعدگی سے استعمال میں نہیں کیونکہ کوئی بھی مسلمان اب اس مُصَّلےمیں نہیں جا رہا ہے۔
اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ، محکمہ شہری ہوابازی کے حکُّام جلد ہی دوسرے مقاصد کے لئے اس مُصَّلے کواستعمال میں کا سکتےہیں یا انہیں دوسری عبادت گاہوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
لہٰذا براہ کرم اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے درخواست کریں کہ وہ اس مُصَّلے کو استعمال کیا کریں ۔
براہ کرم یہ پیغام اپنے تمام دوسرے بھائیوں ، بہنوں اور واٹس ایپ گروپس کو بھیجیں۔.
ًجزاکم اللہ خیرا


متعلقہ خبریں