ٹورنٹو پولیس نے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں چھیالیس سالہ ٹیچر کو گرفتار کر لیا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, October 14, 2017

ٹورنٹو پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ٹورنٹو کیتھولک اسکول بورڈ کے ٹیچرچھیالیس جیراڈ مکگلی
کو بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مکگلی پر الزام ہے کہ اس نے مختلف اسکولوں میں اپنی ملازمت کے دوران بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ مکگلی پر اور بھی کئی الزامات عائد کئے گئے اور اس کے خلاف تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش مکگلی کو ہاﺅس اریسٹ کیا گیا ہے اور وہ معطل رہے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکگلی سے اگر کسی اور کو کوئی شکایت ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کر سکتا ہے۔