ٹورنٹو کی سنڈے مارکیٹ میں نسلی منافرت ، خاتون نے ویڈیو آن لائن شئیر کر دی 

 

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز،26مارچ ، 2021

ایک ویت نامی خاتون نے شکوہ کیا ہے کہ ٹورنٹو کی ایک سنڈے مارکیٹ میں ان کے ساتھ نسلی منافرت پر مبنی ناروا سلوک کیا گیا اور انہیں مارکیٹ میں اپنا اسٹال لگانے سے روک دیا گیا ۔خاتون ایمی ٹران نے اس واقعے کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹال مارکیٹ انتظامیہ نے ا س کے اسٹال کے نام کی اسپیلنگ غلط کی تھی جس کی تصحیح کے لئے درخواست دینے پر اس کے اسٹال کو ہی مارکیٹ سے نکال دیا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔خاتون نے اسے نسل پرستی قرار دیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے


متعلقہ خبریں