ٹورنٹو کے اخبارپر نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر ایڈیٹر اور پبلشرپر چارجز عائد

Thursday, November 16, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامئے کے مطابق ٹورنٹو سے شائع ہونے والے اخبا ر ”یور وارڈ نیوز“کے ایڈیٹر اور پبلشرکو نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نفرت کو ہوا دینے والا مواد شائع کیا۔چون سالہ جیمز سیرز ایڈیٹر ان چیف اور چھیتر سالہ لیرے جرمین کو بدھ کی صبح گرفتار کیا گیا۔ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے یہودی برادری اور خواتین کے خلاف نفرت پیدا کرنے والے مضامین شائع کئے۔ اس اخبار پر ا س سے قبل مسلمانوں کے خلاف بھی اسی طرح کامواد شائع کرنے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔دونوں ملزمان نے کہا ہے کہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا دفاع کریں گے۔ انہیں بیس دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔