ٹورنٹو کے اسکولوں کے قریب اس سال ریڈار نگرانی اسکیم متعارف کرا دی جائے گی ، مئیر جان ٹوری

قومی آواز ٹورنٹو
Tuesday, March 20, 2018

ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کہا ہے کہ ٹورنٹو کے اسکولوں کے اطراف اس سال ریڈار نگرانی اسکیم متعارف کرا دی جائے گی ۔جان ٹوری نے پیر کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اسکولوں کے اطراف بچوں کے تحفظ کے اقدامات میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے اس پروگرام کی منظوری نہیں لی گئی ہے مگر توقع ہے کہ حکومت جلد ہی اس پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری دے دے گی۔


متعلقہ خبریں