ٹورنٹو کے ایک گھر سے بھاری مالیت کا سامان اور نوادرات چوری، ملزمان فرار

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 2نومبر،2021
ٹورانٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق میرین پریڈ کے علاقے میں ایک گھر سے چوروں نے بھاری مالیت کا قیمتی سامان اور خاندانی نوادرات چوری کر لئے اور فرار ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چوری شدہ اشیاء میں ان کے کچھ خاندانی زیورات بھی شامل تھے جن سے ان کا جذباتی لگاؤ تھا کیونکہ وہ نسل در نسل منتقل ہوتے ہوئے چلے آرہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں