ٹورنٹو کے بیو پاریوں پر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،15،دسمبر، 2020،
ٹورنٹو میں کورونا قوانین کی خلاف ورزیوں پر بیو پاریوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ٹورنٹو پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر کوئنز روڈ پر بار کرما پر چھاپہ مارا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ پارٹی کر رہے تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کے مطابق پارٹی میں موجود لوگوں نے نہ تو ماسک لگایا تھا اور نہ ہی کسی اور قسم کے حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ پولیس نے بار کو تحویل میں لے کر دو مالکان پر چارجز عائد کر دئیے۔


متعلقہ خبریں