ٹورنٹو کے شیلٹر ہومز میں کورونا واریانٹ وائرس موجود ہے،حکام محکمہ صحت

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز18،فروری، 2021،
سٹی میڈیکل آفیسر ہیلتھ ایلین ڈی ویلا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹورنٹو کے شیلٹرہومز میں کورونا کی زیادہ خطرناک قسم واریانٹ موجود ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے شہر کے ایک شیلٹر ہوم میں اس وائرس کے ایک مریض کی موجودگی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے شیلٹر ہوم یا مریض کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔اس سے قبل شہر کے سات سے زائد شیلٹر ہومز میں ایک سو پندرہ کورونا کیسز کا انکشاف ہوا تھا۔ حکام اس نئی پیشرفت کی انویسٹی گیشن کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں