پابندی کے شکار مسلم ممالک کو ویزے جاری کریں گے، جو بائیڈن

قومی آواز :
عالمی نیوز،9مارچ ، 2021،
امریکہ کی نئی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جن مسلم ممالک کے باشندوں پر ویزے کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں وہ اگر درخواست دیں گے تو انہیں ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سابق دور میں تیرہ مسلم ممالک پر ویزے کی پابندی عائد کی گئی تھی جو موجود ہ حکومت نے اٹھا لی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز کا کہنا ہے کہ بیس جنوری دو ہزار بیس سے قبل جن کے ویزے مسترد کر دئے گئے تھے وہ دوبارہ درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں